پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسوں کے دوران عمران خان کی سیکیورٹی مانگ لی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنی سیاسی مہم کے دوران پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔


PTI SEEKS SECURITY FOR IMRAN KHAN DURING LAHORE RALLIES
PTI SEEKS SECURITY FOR IMRAN KHAN DURING LAHORE RALLIES


پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے سی سی پی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عمران خان کو لاہور میں ان کے چار الگ الگ مقامات پر جلسے کے دوران شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک سیکیورٹی فراہم کی جائے جہاں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ناراض اراکین کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے مہم شروع کریں۔


ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین پنجاب ضمنی انتخاب کی مہم کے لیے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو لاہور کے چار حلقوں کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔


دریں اثنا، پی ٹی آئی کی پنجاب کی قیادت بھی ناراض اراکین کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے مقامی عہدیداروں، یوسی ناظمین اور امیدواروں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی