اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کے خلاف ایک قرارداد واضح اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
مزید تفصیلات کےلئے نیچے سکرول کریں
اس قرارداد کے حق میں کونسل کے 13 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے وقت اجلاس میں شریک نہیں تھے۔
پاکستان نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اور اسے پیش کرنے والے ممالک کے ساتھ شامل رہا۔
بحرین کے نمائندے نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ایران کے حملوں کی مذمت کے لیے لائی گئی اس قرارداد کو دنیا کے 135 ممالک کی تائید حاصل ہے، جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں غیر معمولی حمایت سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان کے مندوب نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ خلیجی خطے میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، اس لیے وہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ پاکستانی شہریوں کے لیے بھی تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔
