پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  محکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

The Public Accounts Committee has abolished free electricity facility for all employees of the power department
The Public Accounts Committee has abolished free electricity facility for all employees of the power department

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی، سیکرٹری توانائی کی جانب سے مفت یونٹس بند کرنے پر اعتراض کیا گیا ۔

نجی ٹی وی "دنیانیوز" کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر ملازمین کے مفت یونٹس بند کردیے گئے تو بےچینی پھیل جائے گی، جتنے ملازمین کومفت یونٹ ملتے ہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئے جائیں۔  جس پر چیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ ملازمین کومفت ملنے والے یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ ملازمین کے بچوں کو نوکریوں میں ترجیح دی جائے۔

بعد ازاں پی اے سی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرکے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

جدید تر اس سے پرانی