بنوں: سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، چوک بازار میں مبینہ غیر اخلاقی ڈانس کی تقریب منعقد کرنے والا شخص گرفتار
مزید تفصیلات کےلئے نیچے سکرول کریں
![]() |
| بنوں: سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، چوک بازار میں مبینہ غیر اخلاقی ڈانس کی تقریب منعقد کرنے والا شخص گرفتار |
بنوں میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران چوک بازار میں منعقد ہونے والی ایک متنازعہ ڈانس تقریب کے منتظم کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق، فتح خیل کے رہائشی اور ٹی ایم اے کے ملازم عبد الرحیم نے ایک ڈی جے پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں خواجہ سرا رقص کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی، جس کے بعد حکام نے نوٹس لیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ حکام کے مطابق، اس نوعیت کی سرگرمیاں معاشرتی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے خلاف تصور کی جاتی ہیں اور نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
پولیس نے ڈی پی او یاسر آفریدی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبد الرحیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ محکمہ بھی اس کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی کرے گا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون شکنی اور معاشرتی اصولوں کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بچانے اور معاشرے میں بہتری لانے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ترجمان، ریجنل پولیس آفیسر بنوں
