خیبر پختونخوا حکومت نے ایک منفرد اور قابلِ توجہ قدم اٹھاتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر کے بہتر استعمال کی مثال قائم کر دی ہے۔ گلبہار فلائی اوور کے نیچے موجود خالی جگہ کو کارآمد بناتے ہوئے وہاں جدید طرز کی انڈور کھیلوں کی سہولت تیار کی جا رہی ہے۔
مزید تفصیلات کےلئے نیچے سکرول کریں
![]() |
| خیبر پختونخوا حکومت نے ایک منفرد اور قابلِ توجہ قدم اٹھاتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر کے بہتر استعمال کی مثال قائم کر دی ہے۔ |
اس منصوبے کے تحت اس مقام پر فٹسال کورٹ اور انڈور کرکٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جن کی تکمیل اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں، خصوصاً نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر اور محفوظ سہولیات مہیا کرنا ہے، تاکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔
