سونا ایک بار پھر 10 ہزار روپے سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
مزید تفصیلات کےلئے نیچے سکرول کریں
![]() |
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 5172 ڈالر فی اونس ہے۔/ فوٹو فائل |
کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 5172 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

.jpeg)