ابوظبی میں ایران کے حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر کردی گئی۔

 دبئی میں گزشتہ روز ایران کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر کردی گئی۔





پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایران کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری مرید زمان ولد نظرعلی خان ابو ظہبی میں خدمات انجام دیتے تھے۔


ان کے مطابق ابو ظہبی پر حملے میں جاں بحق ہونے والا پاکستانی شہری خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں سے تعلق رکھتا تھا۔ 


دوسری جانب اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کے ڈرون حملوں میں 3 غیر ملکی ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوگئے۔ ایران کے ڈرون حملوں میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق زخمیوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ 


اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے ابو ظہبی پر 165 بیلسٹک میزائل داغ دئیے، جن میں سے 152 تباہ کردئیے گئے جبکہ 13 سمندر میں جا گرے، ایران کی جانب سے داغے گئے 2 کروز میزائل فضا میں ہی مار گرائے گئے، ایران کی جانب سے 541 ڈرون حملے کئے گئے جن میں سے 506 کو تباہ کردیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی