بریکنگ نیوز: عمران خان کی چھ مقدمات میں ضمانتوں کا تحریری فیصلہ
نیچے سکرول کریں
جن چھ مقدمات میں عمران خان کی ڈھائی سال بعد ضمانت منظور ہوئی ہے اُن کے آرڈر میں ٹرائل کورٹ کے جج نے لکھا ہے کہ 9 مئی احتجاج اور اقدام قتل سمیت مقدمات میں استغاثہ عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، احتجاج کے مقدمات میں عمران خان کی جائے وقوعہ پر موجودگی بھی ثابت نہیں ہوتی، پراسکیوشن ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے ثابت ہو کہ احتجاج عمران خان کی ایماء پر ہوئے
