کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بےبنیاد ہیں۔پی اے اے
مزید معلومات کےلئے نیچے سکرول کریں۔
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور کچھ میڈیا چینلز پر پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کی خبریں سامنے آئیں جوگمراہ کن اور پراپیگنڈہ ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فضائی حدود سے متعلق ایک معمول کی آپریشنل اطلاع ہے، اس میں صرف کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے اندر مخصوص ائیر ٹریفک سروسز روٹ سیگمنٹس کی عارضی عدم دستیابی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 سے 31 مارچ تک روزانہ مخصوص اوقات میں گراؤنڈ سے لامحدود اونچائی تک بند رہیں گے اور یہ صرف آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور تمام سول ایوی ایشن بشمول کمرشل فلائٹس کے لیے دستیاب ہے اور ائیر ٹریفک سروسز میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی جب کہ متاثرہ راستوں کے لیے متبادل روٹس معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں ۔
