ایران کا جوابی وار۔۔۔

 ایران کا جوابی وار۔۔۔


سعودی عربیہ اور یو اے ای میں امریکی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔


مزید تفصیلات کےلئے نیچے سکرول کریں۔




مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کی جانب سے سعودی عربیہ اور امارات میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 


میڈیا کے مطابق ریاض میں واقع ایک عمارت جسے سی آئی اے کا مرکز بتایا جا رہا ہے کو مشتبہ ڈرون حملوں نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں عمارت کی چھت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے حملے میں دو اہلکاروں کی اموات اور پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


برطانوی میڈیا کے مطابق کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے ماضی میں ایران کی اعلی قیادت سے متعلق اہداف کا تعین کیا گیا تھا تاھم ابھی تک ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی۔


میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امریکی ادارے ہمیشہ سے ہی ایران کے اندر حکومت مخالف عناصر سے رابطے میں رہے ہیں۔ تاھم ابھی تک یہ بھی صرف دعوے ہی ہیں حکومتی سطح پر ابھی تک ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی۔


دوسری جانب دبئی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب بھی ڈرون حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو کرلیا۔


حکام کے مطابق دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی ہے۔ تاھم اب صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا لیا گیا۔


ابھی تک سعودی عرب، امارات، امریکا یا ایران کی جانب سے ان واقعات پر باضابطہ اور تفصیلی طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی