اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا

اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا



As soon as the case was dismissed in Attock, Imran Riaz was taken into custody by Chakwal police
As soon as the case was dismissed in Attock, Imran Riaz was taken into custody by Chakwal police


اٹک: صحافی عمران ریاض کو اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اٹک کی مقامی عدالت نے صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، تاہم مقدمہ خارج ہوتے ہی انھیں چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پچیس صفحات پر مشتمل اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر کیس خارج کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلہ سناتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا، اس سے پہلے عمران ریاض کو اٹک سے راولپنڈی لایا گیا تھا، جہاں دائرہ اختیار کا فیصلہ نہ ہونے پر عدالت نے دوبارہ اٹک منتقلی کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ صحافی عمران ریاض کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ خارج ہونے کے بعد عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹک سے اب بوریا بستر لے کر چکوال جا رہے ہیں، چکوال کے بعد شاید میانوالی جائیں گے۔

عمران ریاض نے صورت حال پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میانوالی کے بعد جھنگ اس کے بعد میانوالی پھر گجرات جائیں گے، کچھ علاقے رہ نہ جائیں، سب جگہ جائیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی