عدالت پیشی: وزیراعظم شہبازشریف کے بعد انکے بیٹے کو بھی کمردرد کی شکایت
![]() |
| Court appearance: After Prime Minister Shahbaz Sharif, his son also complained of back pain |
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد انکے بیٹے بھی کمردرد کا شکار ہوگئے۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ سے زائد عرصے کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشی تھی لیکن وزیراعظم شہبازشریف اور انکے صاحبزادے عدالت نہ پیس ہوسکے ۔
جس پر عدالت نے انہیں فرد جرم کے لیے منی لانڈرنگ کیس کی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور منی لاندرنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔
نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات اور حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری میٹنگز میں مصروف تھے، وہ اسلام آباد سے لاہور آنے کے لیے تیار تھے لیکن رات موسم کی خرابی کے باعث نہیں آسکتے۔
اس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزم ملک مقصود کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا ہے۔
صحافی اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں آج ایف آئی اے کی عدالت میں شہباز شریف سرکاری مصروفیات اور حمزہ شہباز کمر درد کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے. حاضری معافی کی درخواست آگئی۔
اسداللہ خان کے مطابق پراسیکیوٹر نے کہا ہمیں ان کی حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں
