وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کیلیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے: آرمی چیف

 وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کیلیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے: آرمی چیف


White House pressures IMF to speed up loan process: Army chief
White House pressures IMF to speed up loan process: Army chief





آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد رقم جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفونک رابطے میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خزانہ اور وائٹ ہاؤس سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی رقم جلدی جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کے ساتھ انتہائی غیر معمولی معاملے پر بات کی ہے جس کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی نائب وینڈی شرمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا کہ نئی قرضہ سکیم کے تحت پاکستان کو جو ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کی رقم دی جانی تھی اسے فوری طور جاری کیا جائے۔



جنرل باجوہ نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ سے اپیل کی کہ وہ آئی ایم ایف پر فوری طور پر تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالیں جو پاکستان کو دوبارہ شروع کیے گئے قرضہ پروگرام کے تحت دیئے جانے تھے کیونکہ رقم کی پاکستان کو اس وقت ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو زیر غور قرض کے لیے پاکستان کو "اسٹاف کی سطح کی منظوری" دے دی تھی۔ لیکن یہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی 6 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈز سہولت کا ایک حصہ کثیر الجہتی قرض دہندہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے حتمی گرانٹ کے بعد ہی عمل میں لایا جائے گا۔ 

جدید تر اس سے پرانی